• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکا، مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری

Lahore Blast Pic Of Alleged Facilitator Issued
لاہور کے مال روڈ خود کش حملہ کیس میں مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کردی گئی، اطلاع دینے والے کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کالعدم تنظیموں کے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی،13 فروری کو لاہور میں مال روڈ خودکش دھماکے میں دو اعلیٰ پولیس افسروں سمیت 14افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سیف سٹی کیمروں نے محفوظ کر لی،فوٹیج میں خودکش حملہ آورکے ساتھ آنےو الے سہولت کار کی تصویر کو کلوز کیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے جبکہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا، یہ اطلاع 080011111 پردینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوسری جانب جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے لاہوردھماکے کی تفتیش باقاعدہ طور پرشروع کردی ہے، جیو فینسنگ کے تحت تمام موبائل نمبرز اوران کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے ۔

جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے پہلے سے گرفتار چند ملزموں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، گزشتہ روز جنوبی پنجاب سےگرفتار کیے گئے ایک ملزم سے بھی اہم انکشافات کی توقع ہے۔
تازہ ترین