• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں مساجد اور مزارات کی سیکورٹی انتہائی سخت

Extremely Tight Security Around Mosques And Shrines
لال شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں مساجد اور مزارات کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی، لاہور میں دربار بی بی پاک دامن اور اسلام آباد میں بری امام سرکار دربار زائرین کے لیے بند کردئیے گئے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے سیہون میں حضرت لعل شہباز شریف کے مزار پر خود کش حملے کے بعد کراچی میں رینجرز کی جانب سے سخت سیکورٹی اور اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ کے قریب مزار کو سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

رینجرز حکام کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
تازہ ترین