| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
February 17, 2017 | 11:31 am

زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے

Foreign Exchange Reserves Were 21 Billion 82 Million

Foreign Exchange Reserves Were 21 Billion 82 Million
بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادائیگی کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کے 21 ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔ساڑے چار ماہ میں ذخائر میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا ہونے پر مرکزی بینک کے ذخائر گھٹ کر 17 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 83 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2016 میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 2 کروڑ ڈالر کی بلند سطح پر تھے، جس میں ساڑے چار ماہ میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کمی ہوچکی ہے۔