• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا : رابرٹ ہارورڈ کا قومی سلامتی کا مشیر بننے سے انکار

Us National Security Adviser Robert Refused To Harvard
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی مشیر کے لیے منتخب کئے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ مائیکل فلن کے استعفے کے بعد روبرٹ ہارورڈ کو قومی سلامتی مشیر کے عہدے کی پیش کش کی گئی ،لیکن ایڈ مرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع کی وجہ یہ تھی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل روس سے تعلقات پر مائیکل فلن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین