• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اسٹاک ایکسچینج میں پہلی خاتون چیئر پرسن مقرر

The First Female Chairperson Of The Saudi Stock Exchange
سعودی اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کار بینک این سی بی کیپٹل کی چیف ایگزیکٹو سارہ السح یمی کو اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی پہلی خاتون چیئر پرسن مقرر کردیا ہے۔

ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ السح یمی کو سعودی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ نے چیئرپرسن منتخب کر لیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے ارکان میں سعودی مرکزی بینک، وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کے نمائندے شامل ہیں۔

سارہ السح یمی سعودی عرب میں کسی سرکاری معاشی ادارے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں، وہ سعودی سرمایہ کاری بینک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر 2014ء میں تعینات کی گئی تھیں، ان کے والد جماز السح یمی 2004ء سے 2006ء تک کیپٹل مارکیٹنگ اتھارٹی کے سربراہ تھے۔
تازہ ترین