• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت لعل شہباز قلندرؒ سے تمام مذاہب کے افراد عقیدت رکھتے ہیں

Hazrat Lal Shahbaz Qalandar Are Devoted To People Of All Faiths
حضرت لعل شہباز قلندرؒ سے برصغیر اور دنیا بھر میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے افراد عقیدت رکھتے ہیں۔ جب دھمال بجتی ہے تو قلندر کی محبت سب کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

حضرت لعل شہباز قلندر برصغیر میں محبت کا پیغام لے کر آئے اس لیے انھیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمام مکاتب فکر کے لوگ چاہتے ہیں۔ ان کے دھمال پر جھومنے والوں میں انگریز بھی شامل ہیں۔

مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر لعل شہباز قلندر سے یک ساں عقیدت رکھتے ہیں۔ ان کے مریدوں میں ہندو اور سکھ بھی شامل ہیں۔

گلوکارہ رونا لیلیٰ کہتی ہیں کہ لعل کی دھمال کی گونج پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی ہے ۔

گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ اس دھمال کا عشق نئی نسل کی رگوں میں بھی آتش تیز کر دیتا ہے۔

جب لعل شہباز قلندر کو عابدہ پروین یاد کرتی ہیں تو برصغیر کی عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے بھی ان کی آواز میں آواز ملانے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔
تازہ ترین