• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات ،آٹھ سال بعد پاکستانی پولٹری پر عائد پابندی ختم

Uae Over Eight Years After The Ban On Indian Poultry
متحدہ عرب امارات کی جانب سے آٹھ سال بعد پاکستانی پولٹری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نےکہا ہے کہ دبئی کی بڑی مارکیٹ میں پاکستان دوبارہ شامل ہوجائے گا۔

عرب امارات کے صارفین جلد پاکستانی مرغی کے گوشت سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔آٹھ سال پہلے عرب امارات نے برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر پابندی لگائی تھی ۔

عرب امارات کی پولٹری مصنوعات سالانہ درآمدات 3 لاکھ 70 ہزار ٹن ہے جس کے لئے 70 کروڑ ڈالر خرچ کرنا پڑتا ہے ۔ عرب امارات کی مقامی پیداوار46 ہزار ٹن ہے ۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین خلیل ستار کا کہنا ہے کہ عرب امارت نے پابندی برڈ فلو کے خدشات پر لگائی تھی جو 2008 میں ہی اٹھا لی تھی لیکن اب اس حکومت نے شنوائی کی ہے ۔

چیئر مین کا کہنا ہے کہ عرب امارت سے پولٹری کی برآمد کی اجازت ملنے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی ملے گی لیکن اس کے لئے حلال سرٹیفکیٹ سمیت معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بڑی مقدار میں پولٹری مصنوعات عرب امارات برآمد کرنی ہے تو حکومت کو دیگر ممالک سے مسابقت کے لئے اس شعبے کو مراعات دینا ہونگی ۔
تازہ ترین