• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سہون ، شہدا کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف

Sehwan Tragedy Desecration Of The Remains Of Martyrs
سانحہ سہون کے شہدا کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف ہوا ہے،خودکش حملے میں شہدا کی باقیات نالے کے کنارے موجود ہیں ، آوارہ جانور اور پرندے ان اعضا کی بے حرمتی کررہے ہیں ۔

ڈی سی جامشورو منور مہیسرکا کہنا ہے کہ سیہون سانحے میں شہید افراد کی باقیات خود اکٹھی کرائی تھیں،معلوم نہیں اعضا نالےمیں کہاں سےآئے۔

منور مہیسر کا کہنا تھاکہ معاملےکودیکھ رہاہوں کوتاہی ہوئی تو ایکشن لیاجائےگا۔

دوسری جانب دھماکے کے بعد سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کے داخلی گیٹ پر واک تھرو گیٹ لگادیئے گئے، عارضی طورپر قطاریں بنانے کےلئے بانس پہنچادیئے گئے ہیں۔ پولیس نے محکمہ اوقاف سے سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس پی جام شورو طارق ولایت اورڈی سی جامشورو منور مہیسر نےدرگاہ پر انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔مزار کو زائرین کیلئے آج کھولےجانے کا امکان ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سہون میں سو سے زائد غیر رجسٹرڈ گیسٹ ہاؤسزہیں ۔ یہ گیسٹ ہاؤسز محلوں میں قائم ہیں جہاں ٹھہرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا ہے ۔

مزید برآں مزار سے متصل بازار کو بھی کھول دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین