• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرزکاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے201رنز کا ہدف

Lahore Qalandar Set 201 Runs Target Against Quetta Gladiator
پاکستان سپر لیگ ٹوکے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ جیتنے کے لئے 200رنزکا ہدف دیا ہے،لاہور قلندرز کی اننگز کی خاص بات جیس رائے کے51،محمد رضوان کے46اور فخر زمان کے47رنز کی اننگز تھی۔

لاہور قلندرز نے پیایس ایل ٹوکا سب سے زیادہ 200رنز مجموعہبھی ترتیب دیا۔لاہور قلندرز کے اوپنرز نے40گیندوں پر77رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا،اس موقع پر جیسن رائے27گیندوں پر51رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آئوٹ ہو گئے انہوںنے6چوکے اور3چھکے لگائے۔

ایونٹ کے کامیاب بیٹسمین فخر زمان نے بھی عمدہ اننگ کھیلی اور 31گیندوں میں47رنز بنا کربڑے مجموعے کی بنیاد رکھی،ان کی اننگز میں6چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

عمر اکمل ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف17رنز بنا کر پویلین کی راہ لی تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمینوں محمد رضوان46اورکیمرون ڈیلپورٹ35رنز نے پی ایس ایل ٹو کا سب سے بڑا مجموعہ تر تیب دینے میں اہم کر دار ادا کیا۔

یوں لاہور لاہور قلندرز نے3وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنا کر حریف ٹیم کو 201رنز کا ہدف دیاہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےحسن خان نے 2اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ میں فاتح اورایک میچ میں شکست کھا چکی ہے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا جبکہ لاہور قلندرز نے چار میں میچز کھیلے دو میں فتح اور دو میں شکست کھا چکی ہے۔
تازہ ترین