• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ : کنگ کانگ کی فینٹسی ہارر فلم ’کانگ:اسکل آلینڈ ‘سے واپسی

Hollywood Fantasy Horror Film King Kong Hong Kong Returns To Skill Åland
ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم’ 'کانگ؛اسکل آلینڈ‘کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے، جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔

گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی رہائش گاہ پہنچ کر شکاری خود کس طرح شکار ہوتے ہیں، یہ مناظریقیناًدیکھنے والوں کے دل دہلا دیںگے۔

تھامس ٹُل ، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل ، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔

190ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فینٹیسی مونسٹر فلم کووارنر بروس پکچرز کے تحت 10مارچ کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ 1933ءسے اب تک عظیم الجثہ گوریلاپر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005ءمیں پیٹر جیکسن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی، جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔
تازہ ترین