• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،غیرمعیاری، مضر صحت کھانوں پر ریسٹورنٹ سیل

Lahore Restaurant Sealed Over Non Standard And Harmful Food
لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ناقص، غیر معیاری اور مضر صحت غذائی اشیاء تیار کرنے والے سوادی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا، فرائی چکس اور بندو خان کو جرمانہ کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلی سڑی سبزیو ں اور زائدالمیعاد تیل کے استعمال پرسوادی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔

صفائی اور چوہوں سے بچاؤ کا انتظام نہ ہونے پر بندو خان ریسٹورنٹ کو 50ہزار جرمانہ جبکہ ناقص اشیائے خورد ونوش پر فرائی چکس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔
تازہ ترین