• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے137رنز کا ہدف

Peshawar Zalmi Set 191 Run Target For Islamabad United In Psl
پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ میں فتح کیلئے137رنز کا ہدف دیا ہے،پشاور زلمی کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا،ائن مورگن28،وہاب ریاض23اور ڈیرن سامی20رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی،پشاور زلمی کا کوئی بھی بیٹسمین اسلام آبادیونائیٹڈ کے بالرز کے سامنے بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔

کامران اکمل19 ،ائن مورگن28،وہاب ریاض23اور ڈیرن سامی20اورشاہد آفریدی17رنز بنا کر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر136رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی اور حریف ٹیم اسلام آباد یو نائیٹڈ کو جیت کیلئے137رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد سمیع نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور3وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ رومان رئیس اور شاداب خان نے2،2بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمی اس میچ سے قبل چار چار میچز کھیل چکی ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے دو میچز میں فتح حاصل کی اور دو میچز میں اسے شکست ہو ئی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے دو میچز میں فتح حاصل کی ایک میں شکست اور ایک میچ اس کا بے نتیجہ رہا تھا۔
تازہ ترین