• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈنے پشاور زلمی کو5وکٹ سے ہرادیا

Psl Islamabad United Won By 5 Wickets Against Peshawar Zalmi
پاکستان سپر لیگ کے سلسلے مین کھیلے جانے والے12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو5وکٹ سے ہرادیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں ڈیون اسمتھ نے مرکزی کردارادا کیا،وہ72رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈکو میچ میں فتح کیلئے137رنز کا ہدف دیا تھا جس میں کامران اکمل19 ،ائن مورگن28،وہاب ریاض23اور ڈیرن سامی20اور اورشاہد آفریدی17رنزرنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور3وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ رومان رئیس اور شاداب خان نے2،2بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے137رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی15رنز پر ابتدائی دو وکٹیں ،رفعت اللہ مہمند11رنزاوربریڈ ہیڈن2رنزپر گر چکی تھیں تاہم ایک اینڈ سے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی5وکٹیں گر گئیں۔

دوسرے اینڈ سے اوپنر ڈیون اسمتھ دٹے رہے اور مرد بحران کا کردارادا کرتے ہو ئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی انہوں نے ناقابل شکست72رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں6چوکے اور4چھکے شامل تھے،شینواٹسن نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا اور30رنز بنا کر اسمتھ کے ساتھ63رنز کی شراکت قائم کی اور فتح کو بلکل قریب کر دیا ۔

میچ اس وقت مزید دلچسپ ہو گیا جب شین واٹسن فتح کے بلکل قریب پہنچ کر رن آئوٹ ہو گئے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری بال پر ایک رن درکار تھا جو انہوں نےبنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔پشاور زلمی کےحسن علی،جنید خان، شکیب الحسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی اس ایونٹ میں تیسری کامیابی ہے جبکہ دو مرتبہ وہ شکست کا مزہ چکھ چکی ہے۔
تازہ ترین