آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹ سے ہرا دیا ، شکست کے باوجود پاکستان کی میگاایونٹ تک رسائی یقینی ہے ۔
کولمبو میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھی بیٹنگ نہ کر سکی ،شروع ہی سے ٹیم مشکلات میں گھری رہی ۔
عائشہ ظفر نے 19 رنز بنائے ،بسما معروف 13 رنز بنا سکی ، باقی نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئیں اور ٹیم 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس میں اضافی رنز کی تعداد 24 تھی ۔
ایکتا بشٹ نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2017 تک رسائی یقینی ہے۔