ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے پیروں سے شاندار کیچ کر لیا، خطروں کے کھلاڑی اسکائی ڈائیور نے اپنا کیمرا گرنے نہ دیا۔
خطروں کا کھلاڑی پرتگال میں تین ہزار فٹ آسمان کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر رہا تھا کہ اچانک اُس کے ہیلمٹ میں نصب کیمرا گرا لیکن ماہر اسکائی ڈائیور نے ذہانت و ہمت کا ثبوت دیا اور فوراَ اپنے پیروں سے کیمرا کیچ کرلیا۔
پھر اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ویڈیو بنائی بلکہ باآسانی زمین پراترگیا ۔