• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کوجیت کیلئے175رنز کا ہدف

Pslkarachi Kings Set 175 Run Target For Peshawar Zalmi
پاکستان سپر لیگ ٹوکےاہم میچ میںکراچی کنگز نے پشاور زلمی کوجیت کیلئے175رنز کا ہدف دیا ہے،شعیب ملک51،بابر اعظم46اورروی بوپارا 30نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئےمقررہ20اوورز میں4وکٹ کے نقصان پر174رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،بابر اعظم46اور کپتان کمار سنگاکار ا28رنزنے کراچی کو 72رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کی خاس طور پر بابر اعظم نے اعتماد سے بیٹنگ کی اور پشاور کے بالرز کو کسی موقع پر حاوی نہیں ہونے دیا۔

بابر اعظم کی46رنز کی اننگ میں6چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ سنگاکارا کی28رنز کی اننگ میں3چوکے شامل تھے۔بعد میں آنے والے بیٹسمینوں شعیب ملک 51رنزاور روی بوپارا30رنز نے175رنز کا مجموعہ تر تیب دینے میںاہم کردارادا کیا۔

شعیب ملک کی اننگ میں 4چوکے اور 3چھکے اور روی بوپارا کی اننگ 2چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے۔پشاور زلمی کے بالرافتخاراحمد نے 2جبکہ شکیب الحسن اورعمران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین