• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو9رنز سے ہرادیا

Psl Karachi Kings Beat Peshawar Zalmi 9 Runs
پاکستان سپر لیگ ٹو کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے دی، پشاور زلمی 20 ویں اوور میں165 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کی ٹیم شروع میں دبائو کا شکار نظرآئی اور32رنز کےآغاز کے باوجود58 رنز تک آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی،تمیم اقبال16،کامران اکمل14،افتخار احمد1،ائن مورگن3،صہیب مقصود5اور شکیب الحسن18رنز بنا کراپنی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کرچلتے بنے۔

مشکل صورتحال میں جب مقابلہ یک طرفہ نظر آرہا تھا ،پشار زلمی کے تجربہ کار بیٹسمین شاہدخان آفریدی 54اور ڈیرن سامی 34رنزکے ساتھ کراچی کنگز کے بالرز کے سامنے ڈٹ گئے اور ٹیم کو کھیل میں واپس لے کرآئے ،دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 70رنز کی شراکت قائم ہوئی ،اس موقع بد قسمتی سے ڈیرن سامی کیچ آئوٹ ہو گئے۔

تاہم شاہد آفریدی نے آخری اوور تک جدو جہدجا ری رکھی اورکراچی کنگز کو مشکل میں ڈالے رکھا،انہوں نے آخری اوور میں چھکا لگا کر میچ کو مزید سنسنی خیز بنادیا،آخری4گیندوں پر پشاور کوجیت کیلئے10رنز درکار تھے،لیکن شاہد آفریدی اگلی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے اور کراچی کنگز کے کپتان ،کھلاڑیوں نے سکون کا سانس لیا۔

پشاور زلمی کو آخری 2 گیندوں پر 10رنز درکار تھے اورایک وکٹ باقی تھی، لیکن حسن علی پانچویں گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے یوں دلچسپ مقابلے کے بعد یہ میچ کراچی کنگز نے9رنز سے جیت لیا۔کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔

کراچی کنگز کے سہیل خان اور عثمان خان نے3 ،3 جبکہ اسامہ میر نے2وکٹیں حاصل کیں۔شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تازہ ترین