• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہون: پولیس اہلکارسہولتیں نہ ملنے پرپریشان

Shawn Police Facielities Not Take To Worried
سہون خودکش دھماکےکے بعدصورتحال کنٹرول کرنے کے لئےسندھ کےمختلف اضلاع سےطلب کئے جانےوالے پولیس اہلکار سہون میں موجود ہیں ،ڈگری کالج کی عمارت میں موجود اہلکارغیرمعیاری اور مضر صحت کھانا کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ان کوپینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے جبکہ باسی چاول کھاکر اہل کار بیمار پڑنے لگے ۔

سہون میں قلندر لعل شہباز کے مزار پر خود کش حملے کے بعد امن وامان کے قیام کے لئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں کوطلب کیاگیا۔ سو سے زائد اہلکاروں کے لئےایک ڈگری کالج کی عمارت میں انتظام کیا گیا ہے،یہ اہلکارفرش پرسونےپرمجبورہیں ۔

اہلکاروں نےشکایت کی کہ عمارت میں پینے کے پانی کی سہولت تک موجود نہیں ، جبکہ بجلی، مچھر اور باتھ روم جسے مسائل بھی درپیش ہیں ، کھانے کے نام پر دن میں ایک آدھ مرتبہ اُبلے چاول دیئے جاتے ہیں جومضر صحت ہیں ۔ یہ کھانا کھانے سے وہ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ آپس میں چندہ کر کے ہوٹل کا کھانا کھانے پر مجبور ہیں ۔
تازہ ترین