• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kohli Hundred Million To Join The Club
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئے ہیں ۔ کوہلی کا ایک کمپنی کے ساتھ ایک سو دس کروڑ میں معاہدہ ہو گیا ہے ۔

بھارتی فلموں کی سوکروڑ کلب میں شامل ہونا عام سی بات ہے ۔ جن کا تذکرہ بھی ہوتا رہتا ہے لیکن اب کرکٹرز بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو رہے ہیں ۔

سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی کے بعد بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی بھی سو کروڑ کلب کا حصہ بن گئے ۔ ان کا ایک اسپورٹس شوز کمپنی کے ساتھ آٹھ برس کا معاہدہ ایک سو دس کروڑ میں ہوا ہے ۔

کوہلی سنگل برانڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، یوسین بولٹ ، اسافا پوول،تھیری ہنری اور اولیور جیراڈ کا بھی اسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہے ۔

ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کا حصہ بننا اور بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے ۔
تازہ ترین