• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن فلم’’آفٹر میتھ‘‘کانیا ٹریلر جاری

Action Flmaftr Mythnew Trailer Released
ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کے تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی ایکشن فلم’’آفٹر میتھ‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

حقیقی واقعات پر مبنی اس سنسنی خیز فلم میں ہدایتکاری کے فرائض ایلیؤٹ لاسٹر نے نبھائے ہیں جبکہ فلم کی کہانی 2012میں رونما ہونیوالے ایک ایسے حادثے کے گرِد گھومتی ہے جس میں وِکٹر نامی شخص کی بیوی اور بچہ جہاز کریش ہونے کی وجہ سے جان گنوا دیتے ہیں تاہم غمزدہ شخص وِکٹر ائیر ٹریفک کنٹرولنگ آفیسر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتا ہے اورذاتی طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیتا ہے۔

ڈیرن افرونسکی اورپیٹر ڈیلبگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگرنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اسکاٹ میک نائیری ، میگی گریس اور مارٹن ڈینوون شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر 10 اعشاریہ 5 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین