• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈآج مدمقابل

Lahore Qalanrs And Islamabad United Competitor Today
پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہے ۔ دفاعی چیمپئن کے پوائنٹس کی تعداد چھ ہے تو قلندرز نے اب تک چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔

شارجہ میں آج پی ایس ایل ٹو کا 14واں مقابلہ ہونے جا رہا ہے، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز دبئی میں پچھاڑ چکے ہیںلیکن پوائنٹس ٹیبل پر اب بھی اسلام آباد کی پوزیشن لاہور سے بہتر ہے ۔

دونوں کے میچز کی تعداد تو پانچ ہو گئی ہے لیکن لاہور کے چار اور اسلام آباد کے چھ پوائنٹس ہیں ۔

آج کا یہ دلچسپ مقابلہ بھی رات نوبجے سے جیوسوپر پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین