• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستانی کینوکی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ بن گیا

China Has Become A New Market For Export Of Pakistani Orange
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق روان سیزن کینو کی برآمد میں چین پاکستان کے لئے نئی مارکیٹ بن گیا ہے جہاں 200 ٹن کینو برآمد کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب رواں سیزن ملک میں کینو کی مجموعی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہی جبکہ3 لاکھ 50 ہزار ٹن کینو برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے جس کی مالیت 20 کروڑ ڈالر ہے ۔

اب تک 10 کروڑ ڈالر مالیت کا 1 لاکھ 80 ہزار ٹن کینو برآمد کیا جا چکا ہے اور اگلے دو ماہ میں ہدف پورا کرنا ہے۔

وحید احمد کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال کے مقابلے کینو کی برآمد میں 10 فیصد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ پیداواری علاقوں میں دوبار ہونے والی ژالہ باری ہے جس نے40 فیصد فصل کو متاثر کیا ہے،فصل متاثر ہونے کی وجہ سے کینو برآمدی معیار کے مطابق نہیں تھا۔
تازہ ترین