• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کرکٹ کی واپسی عید سے کم نہیں، عابد شیر

Cricket Festival No Less Than A Return To The Country Sher
وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرکٹ کی واپسی عید سے کم نہیں۔

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کے فیصلے کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا جو دور ہم نے پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں کھویا تھا، اب اسے واپس حاصل کرنے جارہے ہیں ۔

عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو ہرسطح پر فری ہینڈ دے دیا گیا ہے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ قوم کی خوشی کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب گیند اور بیٹ اٹھیں گے، سامنے شیخ رشید اور عمران خان آگئے تو انہیں بھی چوکے چھکے لگیں گے ۔
تازہ ترین