• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا کے دل میں بریڈ پٹ کیلئے اب بھی نرم گوشہ؟

Angelina Still Has Soft Spot In Heart For Brad
کیا دل پگھل گیا؟ کیا واپسی کا راستہ اب بھی کھلا ہے؟ انجلینا جولی کہتی ہیں کہ وہ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان کے خاندان کو قریب لائے، جولی کا یہ بیان کہیں بریڈ پٹ کے لیے نرمی کا اشارہ تو نہیں؟

ستمبر 2016ءہالی وڈ کی سب سے ہٹ جوڑی کے لیے ستم گر ثابت ہوا، جب انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس دراڑ کے 5مہینے بعد انجلینا جولی نے چپ کا تالا توڑا ۔

ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ علیحدگی کا فیصلہ آسان نہیں تھا،وہ بہت مشکل وقت تھا اور اب بھی ہمارا خاندان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

اسی انٹرویو میں انجلینا جولی نے نرمی کا اشارہ بھی دے ڈالا،ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بچے سب سے اہم ہیں اور وہ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان کی فیملی کو مضبوط بنائے اور ایک دوسرے کے قریب لائے۔

خاندان کو قریب لانے کی کوششیں کہیں یہ اشارہ تو نہیں کہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کے لیے واپسی کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔
تازہ ترین