• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Badrinath Ki Dulhania New Poster
بالی ووڈ فلم ہمٹی شرما کی دلہنیا کے سیکوئل ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

حال ہی میں فلم فئیر اپنے نام کرنے والی بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور ورون دھون ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں۔واضح رہے فلم '’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘رواں سال 10مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین