• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی

Heavy Downpour In Spain Widespread Destruction
جنوبی اسپین کےشہرملاگامیں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کئی علاقے زیرآب اگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی اسپین میں ہونےوالی بارشوں سے تاریخی شہر ملاگا (مالقہ) میں کئی مقامات پر سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں ۔ موسلا دھار بارش سے بننےوالے سیلابی ریلوں نے گھروں،گاڑیوں اور ہائی ویز کو شدیدمتاثرکیا ہے ۔امدادی وریسکیواداروں نے کاررائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

شہری انتظامیہ نے مقامی افراد کو غیر ضروری طور پرگھرسے نکلنے سے منع کیا ہے، بارشوں سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
تازہ ترین