• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Vintage Vehicle Exhibition In Japan
کچھ لوگوں کو پرانی گاڑیاں رکھنے کا اس قدر شوق ہوتا ہے کہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی گاڑیاں نئی گاڑیوں سے کم نہیں معلوم ہوتیں۔

جاپان میں بھی پرانی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی ہی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں وِینٹج کاروں کی دلکش سالانہ نمائش منعقد کی گئی۔

اس ایگزیبیشن میں رکھی گئی ان نامور ماڈلز میں کئی تو 50سال سے بھی پرانی کاریں تھیں جو اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے انجن اور ڈیزائن کی اصلی شکل میں ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شاندارکلاسک کار ایگزی بیشن میں کئی مشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیوں کو ریمپ پر چلا کر ان کی پرفارمنس بھی حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جس سے دیکھنے والے بے حد متاثر ہوئے جنہیں ہلکی مرمت اور ڈنٹنگ پینٹنگ کے بعد نمائش کا حصہ بنایا گیا ۔
تازہ ترین