• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزم ہلاک

Police Encounter In Karachi 3 Killed
کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے کے بعد تین مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔

قائد آباد لال آباد کے قریب تین ملزمان لوگوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان پولیس پر حملوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین