• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل خود کار باربی ، جو ہیلو کہنے پر زندہ ہو جائے

Digital Automatic Barbie Who Is Alive To Say Hello
گڑیا سے کس نے نہ کھیلا ہو گا لیکن ایسی گڑیا جو کچھ مخصوص الفاظ سننے پر زندہ ہوجائے ،اس کی ذہانت کے دنیا بھر میں چرچے ہورہے ہیں۔

معروف امریکی کمپنی نے ذہین ڈیجیٹل خودکار باربی تیار کر لی ہے جوہیلو کہنے پر زندہ ہو جاتی ہے،سوالات کے جوابات دیتی ہے اور بھولے کام یاد دلاتی ہے۔

ڈبے کے اندر رہنے والی یہ ساکت گڑیا کی قیمت لگ بھگ 30 ہزار روپےہے۔

اینی میٹیڈ ہولو گرام باربی کپڑے تبدیل کر لینے سےلے کر ڈانس کرنے تک سب کام خود انجام دے گی اور تو اور آپ کو یاد بھی دلائے گی کب کونسا کام انجام دیناہے۔

ذہانت کا امتحان لینا ہے تو جو چاہے سوال پوچھ کر دیکھ لیں۔

اب گڑیا کھیلنے کے لئے نہیں بلکہ روز مرہ کے کام کاج میں مدد لینے کے لئے استعمال کی جا سکے گی۔
تازہ ترین