• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کی نئی لہرپر جلد قابو پالیا جائیگا،گورنر خیبرپختونخوا

New Wave Of Terrorism Will Be Control Soon Governor Kp
گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی نئی لہرپر جلد قابو پالیا جائیگا۔آخری دہشت گرد کےخاتمےتک جنگ جاری رہے گی۔ہم معاملات کو احسن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

اقبال ظفر جھگڑا چارسدہ کچہری میں دھماکےکی مذمت کی ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امن کے لیےسب سے بات ہوسکتی ہےلیکن جھکیں گے نہیں،دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھےکئی قوتیں ہیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ طالبان کی کوئی جائز بات ہے تو اسے سننے میں کوئی قباحت نہیں ، ہم کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، نہ ہتھیار ڈالیں گے۔
تازہ ترین