• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودمختار اداروں کو وزارتوں کےماتحت کرنے کانوٹیفیکیشن معطل

Notification For Independent Institutions Under The Ministry Suspended
لاہور ہائی کورٹ نے اوگرا ،نیپرا اورپیپرا سمیت پانچ خود مختار اداروں کو وفاقی وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شیراز ذکاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے قانونی طریقہ کار کے برعکس نوٹیفیکیشن جاری کرتےہوئےاوگرا،نیپرا ،پی ٹی اے سمیت پانچ خود مختاراداروں کی حیثیت کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اور کابینہ سے منظوری حاصل کیے بغیر نوٹیفیکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔انہوں نے عدالت سے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ۔

سرکاری وکیل نےکہا کہ وزیر اعظم نے انتظامی اختیار کے تحت یہ ہدایت جاری کی تھی ۔عدالت نےمعاملے پر قانونی معاونت طلب کر تے ہوئےپانچوں اداروں کو وفاقی وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔

عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی گئی ۔
تازہ ترین