• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا، عمران خان

Police Repelled The Attack Terrorists With Courage Imran Khan
تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا۔خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے ۔

عمران خان نےبنی گالا میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو غیرسیاسی کیا آج کارکردگی بہتر ہے۔خیبرپختونخوا میں پولیس کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پاناما لیکس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پہ انہوں نے کہا کہ ان کے چار وکیلوں کی بات سے لگتا ہے وزیراعظم قانون سے بالاتر ہیں۔پاکستان کا قانون نوازشریف کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔ان کے وکیل کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف کو کرپشن کرنے دو اور قانون ہاتھ نہ لگائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے خود بتایا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیسے کی۔اسحاق ڈار نے جس کے لیے منی لانڈرنگ کی آج وہ وزیراعظم ہے۔آج ثابت ہوگیا کہ ایف بی آر کا چیئرمین بھی کرپٹ ہے ۔موجودہ حالات میں قوم کے پاس سپریم کورٹ کے سوا جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔
تازہ ترین