• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل،وزیراعلیٰ پنجاب نےاعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

Psl Final Cm Punjab Summons High Level Meeting
لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کرکٹ میچ لاہور میں ہونے یا نہ ہونے کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ دیں گے،اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکیورٹی کے بارے میں تجاویز لی جائیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فائنل لاہور میں کرنے کااعلان کیاہے،تاہم اس حوالے سے حکومت پنجاب کا فیصلہ باقی ہے،جس کے بعد وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین