• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Suspected Bag Found And Cleared From Preedy
کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی پولیس اسٹیشن کے قریب پڑا مشکوک بیگ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق نیلے رنگ کے مذکورہ مشکوک بیگ میں سے کاغذات نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ پریڈی تھانے کی حدود میں واقع رتن تلاؤ کی ایک زیر تعمیر عمارت سے مشتبہ بیگ ملا تھا جس کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اس میں بم ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ پہنچا جس نے بیگ کو چیک کیا ، جبکہ پولیس نے پہنچ کر عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔
تازہ ترین