• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت دہشت گردی کیلئے افغانستان کو استعمال کر رہا ہے، آئی جی ایف سی

India Using Afghanistan For Combat Terrorism In Pakistan Ig Fc
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کےلیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

چمن میں قبائلی جرگے سے خطاب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں مگر بھارت افغانستان کوپاکستان دشمنی کےلیے استعمال اور پاک افغان عوام میں دوریاں پیدا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کی بندش قبائلی عوام کے جذبات کا اظہار ہے، سرحد کو دوبارہ کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔

اس سے پہلے آئی جی ایف سی نے باب دوستی کا دورہ کیا جہاں انہیں سرحد کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین