• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،قائد آباد میں 3 مبینہ رہزن، کورنگی میں ڈاکو ہلاک

4 Dacoit Killed In Different Part Of Karachi
کراچی کے علاقے قائد آباد میں 3 مبینہ رہزن پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے، جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروش کو زخمی کرنے والا ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

راہزنوں کو قائد آباد میں راہ چلتے لوگوں کو لوٹنا مہنگا پڑگیا، لوٹ مار جاری تھی کہ گشت پر نکلی پولیس موبائل سر پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں تینوں ملزم مارے گئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان پولیس پر حملوں اور ڈکیتی کی کئی واردتوں میں ملوث تھے،جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں بھی ایک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا، وہ دودھ کی دکان لوٹنا چاہتا تھا۔

دکان کے مالک نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کرکے اُسے زخمی کردیا لیکن اس سے پہلے کہ وہ فرار ہوتا، عوام نے اسے پکڑ کر اتنا ماراکہ وہ اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
تازہ ترین