• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Two Rockets From Sinai Hit Southern Israeli Neighborhood
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے جزیرہ نما سینائی سے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں قائم اسرائیلی‘اشکول‘ کالونی پر دو راکٹ داغے گئے، تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’4040‘ کی رپورٹ کے مطابق مصر کےجزیرہ نما سینائیسے دو راکٹ داغے گئے جو اشکول کالونی میں ایک کھلے علاقے میں گرے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کونقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد یہودی آباد کار محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما سینائی سے یہ راکٹ حملے اتوار کی شام جزیرے میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے کا رد عمل ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین