• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقہ میں چودہ لاکھ بچے قحط سے ہلاک ہو سکتے ہیں،یونیسیف

Almost 14 Million Children Face Imminent Death In Africa Unicef
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ صرف دنیا کے چار ممالک نائیجیریا ، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میںتقریباً چودہ لاکھ بچے قحط کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

یونیسیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یمن میں چار لاکھ باسٹھ ہزار بچے خوراک کی شدید کمی سے دوچار ہیں، جب کہ شمال مشرقی نائیجیریا میں بھی تقریباًساڑھے چار لاکھ بچے بھوک سے متاثرہ ہیں۔

قحط سے متعلق تنبیہ کے نظام Fews کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو میں گزشتہ برس سے قحط جاری ہے، جب کہ امدادی اداروں کی ان متاثرہ بچوں تک عدم رسائی سے صورت حال مزید گمبھیر ہو سکتی ہے۔ یونیسف کے ڈائریکٹر انتھونی لیک نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کریں، تاکہ ’بہت سی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
تازہ ترین