• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک وزیر پنجاب میں آپریشن میں رکاوٹ ہیں، پرویز الٰہی

Punjab Minister Creates Hurdle To Operation In Punjab
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا ایک وزیر صوبے میں رینجرز کا آپریشن نہیں ہونے دے رہا، اس وزیرپکڑ لیں تو سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائےگی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوتی تو دو سال پہلے ہی رینجر کو آپریشن کی اجازت مل جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کو مکمل اختیارات دے کر دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل سے قبل ہوم ورک مکمل کرنا ہو گا، بھارت کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،’را‘ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہی ہے۔
تازہ ترین