• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں داعش کے 44 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا،ترکی

Turkey Claimed To Killed 44 Militants Of Isis In Syria
ترکی نے دعوی کیا ہے کہ اسکی فوج نے شام میں داعش کے 44 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ترک فوج کے مطابق شامی شہر الباب کے اطراف میں ترک حمایت سے ہونے والے آپریشن اور امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے فضائی حملوں کے دوران داعش کے 44 عسکریت پسند ہلاک، جبکہ ان کارروائیوں کے دوران ایک تُرک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

ترکی نے اپنی سرحد سےتقریباً 30 کلومیٹر دور شامی شہر الباب میں گزشتہ برس اگست سے شامی باغیوں کی مدد سے ایک فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد داعش کو اس شہر سے نکالنے کے علاوہ کُرد ملیشیا کے خلاف کارروائی ہے۔
تازہ ترین