• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :جرگے نے 10 سالہ بچی کا نکاح 50 سالہ شخص سے کرا دیا

Sukkur 10 Yearl Old Girl Compelled To Marry 50 Years Old Man
سکھر میں غیر قانونی جرگے نے 10سال کی بچی کو ونی کرکے اس کا نکاح 50 سال کے شخص سے کرادیا، پولیس نے بچی کو بازیاب کر کے اس کے باپ اور بھائی سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ سکھر کے نواحی گاؤں دبر میں پیش آیا، جہاں غیر قانونی جرگے نے 2 سال پہلے 8 سال کی بچی کو ونی قراردیا تھا۔

بچی کی عمر 10 سال ہوئی تو جرگے کے فیصلے کے تحت اس کا نکاح 50 سالہ شخص سے کرادیا گیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق غیر قانونی جرگہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین