• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی ریلوے کالونی سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrested In Rawalpindi
راول پنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی نے ریلوے کالونی سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے حساس مقامات کے نقشے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد ستار خان کوراولپنڈی کی ریلوے کالونی روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم راول پنڈی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،جسے مہمند ایجنسی کا رہائشی بتایا گیاہے۔

ادھر بہاول پور کی شاداب کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپا مارا۔

کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 3افرادکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو مشتبہ و مطلوب افراد حراست لے لیے گئے۔
تازہ ترین