• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کادہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ کارروائی کا حکم

Cm Sindh Murad Ali Shah Ordered To Crackdown Against Terrorist
سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں پولیس اور حساس اداروں کے سینئر افسران پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنا دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا اور دہشتگردوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دی جوکمیٹی امن و امان، سکیورٹی اور الرٹس كکے حوالے سے کام کرے گی،جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ رکھا جائے گا۔

اجلاس میں سیہون بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبے بھر کی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے تحقیقات سے آگاہ کیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سہون دھماکے سےپہلے ریکی کی گئی اور منصوبہ بندی کے تحت دھماکہ کیا گیا ۔

وزیر اعلی کو مزید بتایا گیا کہ شاہ نورانی اور شکار پور دھماکے کو ملاکر تحقیقات کوآگے بڑھایاجارہا ہے ، جس میں بلوچستان پولیس اور دیگر ادارے مکمل تعاون کررہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے مزارارت، مدارس، مندر اور دیگر عوامی مقامات کے حفاظتی اقدامات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ خفیہ اداروں کے اہلکار سادہ کپڑوں میں بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین