کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں نالے پر تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔حادثے میں 12 سالہ بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
میٹروول میں ایک منزلہ مکان کے اوپری کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں نیچے موجود کمرے کی چھت اور دیواریں بھی گر گئیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک 12 سال کی بچی شازیہ جاں بحق ہوگئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیںعباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مکان نالے پر بنایا گیا تھا جس کے باعث اس کی بنیادیں کمزور ہوگئی تھیں۔