• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں دہشتگردی کیخلاف آپریشنز، 15 افراد گرفتار

Countrywide Crackdown 15 Terrorist Arrested
ملک بھر میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ جہلم،فیصل آباد اور رحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ضلع ٹانک میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی۔

جہلم میںبائی پاس کے قریب پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کےغیر ملکی سمیت 7 افراد کوگرفتار کر لیا۔

فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔رحیم یارخان میں 3 مشکوک افراد کوگرفتار اورایک مشکوک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ضلع ٹانک میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے ۔

ٹانک پولیس کے سربراہ رسول شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے ۔

دوسری جانب چنیوٹ میںپولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ہوا جس میں سرچ آپریشن میں 100سےزائد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس سےتصدیق کی گئی ۔
تازہ ترین