• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : ینگ ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے مذاکرات ناکام

Talks Failed Between Young Doctors And Administration
لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے۔ پنجاب بھر کی او پی ڈیز میں کام بند ہے ۔لاہور سروسزاسپتال میں ایک مریض انتقال کر گیا ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ملتان کے نشتر اسپتال میں بھی وائی ڈی اے کی جزوی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں علاج کر نے سے انکار کر دیا ہے۔ او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سےمریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہور کےسروسز اسپتال میں مبینہ طور پرعلاج نہ ہونےسے ایک مریض کاانتقال ہو گیا، جس کے بعدمریض کےورثاء نے ڈاکٹرز کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔
تازہ ترین