• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل:ٹکٹس 25فروری سے فروخت ہونے کا امکان

Psl Final Tickets Expected To Be Sold From 25 February
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری کو شروع ہونے کا امکان ہے ساتھ ہی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پبلک پارکنگ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی ترجیحات میں فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت سر فہرست ہے جس کا آغاز 25 فروری سے ہوگا ۔ شائقین کے لیے ٹکٹ کی آن لائن بکنگ کی سہولت کے ساتھ ٹکٹ بوتھ پر بھی دستیاب ہوں گے۔

ایک بینک کو بھی فروخت کےلیے ٹکٹ مہیا کیے جائیں گے۔ ٹکٹ کی قیمت پانچ سو سے ساڑھے بارہ ہزار روپے مقرر کی جا رہی ہے۔ اسٹیڈیم کی گنجائش 25 ہزار ہے ۔

سب سے مہنگے ٹکٹ عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ہوں گے ۔ خصوصی بچوں کے لیے نشستیں مخصوص کی جائیں گی ۔

انتظامیہ کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کو مکمل طور پر سیل کیا جا ئے گا ۔ شائقین گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور پارکنگ پلازہ استعمال کریں گے ۔
تازہ ترین