• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
First Time Laptop Recovered From Terrorist
افضل ندیم ڈوگر....کراچی کے علاقے ملیر بکراپیڑی میں آج صبح ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک 8 ملزمان کے قبضے سے برآمد لیپ ٹاپ بم سے ڈھائی کلوگرام بارود اور نٹ بولٹ نکلے ہیں۔

ایس ایس ملیر راو انوار احمد کے مطابق دہشت گردوں نے لیپ ٹاپ بم کو مطلوبہ جگہ پہنچا کر موبائل فون سے کال کرکے دھماکہ کرنا تھا۔

راو انوار کا کہنا ہے کہ برآمد لیپ ٹاپ بم کے ساتھ ایک ڈیوائز بھی ملی ہے جس سے دھماکہ کیا جانا تھا۔

پولیس کے مطابق اس نوعیت کا بم پہلی مرتبہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے دہشت گردی کیلئے لیپ ٹاپ کو اس لئے استعمال کرنا تھا کیونکہ آج کے دور میں لیپ ٹاپ کا استعمال عام ہے اور اہم ترین جگہوں پر بھی لیپ ٹاپ لےجانا کوئی مشکل کام نہیں۔

پولیس کے مطابق لیپ ٹاپ بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق راو ٔانوار احمد ملزمان کے قبضے سے 2 مشتبہ موٹر سائیکل بھی ملی ہیں جن کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین