• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کےسابق ریسلرمحمد حسین انوکی کی74ویں سالگرہ

Japan Former Boxer Muhammad Hussain 74th Birthday
عرفان صدیقی ،ٹوکیو ....جاپان کے عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلراور موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد حسین انوکی کی74ویں سالگرہ ٹوکیوں میں منائی گئی۔ تقریب میں جاپانی حکمراں جماعت کی اہم شخصیات سمیت اہم سفارتی ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کی نمائندگی جاپان میں پاکستان کے سفیر فاروق عامل اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اور اہم پاکستانی شخصیات نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین انوکی نے کہا کہ وہ اپنے تمام چاہنے والوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آج بھی اسی محبت سے نوازا ہے جس محبت سے چار دہائیوں قبل نوازا تھا ،اینوکی نے تقریب میں شریک ہونے والے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر جاپان میں پاکستانی سفیر فاروق عامل نے کہا کہ انوکی نہ صرف اچھی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ پاکستان کے دوست بھی ہیں ہم ان کو سالگرہ کے اس اہم موقع پر مبارکباد دیتے ہیں۔

اس موقع پرپاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ انوکی پاکستان کے ان چند مخلص دوستوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان سے دوستی کو ثابت بھی کیا ہے ، مشکل وقت میں جب کوئی بین الاقوامی شخصیت پاکستان آنے کو تیار نہ تھی انوکی نہ صرف پاکستان آئے بلکہ لاہور اورپشاور میں ریسلنگ کے مقابلے بھی کروائے، وہ مسئلہ کشمیر کو جاپانی پارلیمنٹ میں اٹھانےکے لیے بھی تیار ہیں۔

رانا عابد حسین نے بتایا کہ انوکی مارچ میں پاکستان جائیں گے اورواہگہ بارڈر پر امن مارچ میں شرکت کریں گے۔

سالگرہ کی تقریب میں سینئر پاکستانی رمضان صدیقی بھی شریک ہوئے ۔
تازہ ترین