• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک

Paf Kills Terrorist In Khyber Agency
خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اورٹھکانے تباہ کردیے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقےراجگال میںرات گئے دہشت گردوں کےٹھکانوں پر پاک فضا ئیہ کےجیٹ طیاروں سے کی گئی بمباری میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بمباری میں3 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

کارروائی افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اورداعش سے ہے۔
تازہ ترین